مستونگ دھماکہ میں ملوث ملزمان مارے گئے – سی ٹی ڈی کا دعویٰ

504

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کاؤنٹر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مبینہ مقابلے میں پانچ افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گذشتہ روز مستونگ کے علاقے میں ایک شخص کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اسکی نعش لیکر جانے والے افراد کو بم دھماکے کا نشانہ بنانے والے افرادکے خلاف حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے مستونگ کے علاقے قابو سرچ آپریشن کیا-

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دؤران فورسز اور ملزمان میں شدید فائرنگ کا تبادلہ اس دؤران 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں-

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے افراد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے تاہم سیکورٹی حکام نے مارے گئے افراد کی شناخت نہیں کی ہے-

ذرائع کے مطابق مبینہ مقابلے کے دؤران شہریوں نے شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی ہیں واقعہ کی تفصیلات مزید آنا باقی ہے-

خیال رہے کہ سی ٹی ڈی ماضی میں بھی اسطرح مقابلوں کا دعویٰ کرتا آرہا ہے تاہم بعدازاں مارے جانے والے افراد کی شناخت پہلے سے زیر حراست افراد کے طور ہوتے رہے ہیں تاہم آج ہونے والے مبینہ مقابلے میں مارے جانے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے-