لاپتہ ڈاکٹر جمیل بازیاب ہوگئے

408

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے لاپتہ رہنما ڈاکٹر جمیل بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ڈاکٹر محمد جمیل ولد جمعہ خان جلیانی کھیتران کو آٹھ ماہ قبل بلوچستان کے علاقے بارکھان سے اس کے دفتر سے لاپتہ کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر جمیل کو 23 فروری 2022 کے دن معمول کے مطابق اپنے میڈیکل اسٹور میں بیٹھے ہوئے تھے کہ گاڑیوں میں آنے والے مسلح افراد ڈاکٹر جمیل کو اغوا کر کے لے گئے ۔

ڈاکٹر جمیل نے اغواء سے قبل بارکھان میں لوکل ڈومیسائل کا مسئلہ اٹھایا تھا اور علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جوکہ کئی دنوں تک مختلف مراحل طے کرکے بالاخر کامیاب رہا اور اس احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سینکڑوں نان لوکل افراد کے لوکل ڈومیسائل کو بوگس قرار دے کر منسوخ کر دیا۔

ڈاکٹر جمیل کے لاپتہ کرنے کے اگلے دن ڈاکٹر جمیل بلوچ کے دو ساتھيوں کوبھی لاپتہ کر دیا تھا جو بارکھان میں بوگس لوکل ڈومیسائل کے مسئلے پر سیاسی طور پر صف اول کا کرداد ادا کر رہے تھے۔ کچھ وقت بعد ان دو نوجوانوں کو منظر عام پر لاکر رہا کر دیا گیا۔

دوسری جانب اس کے لاپتہ ہونے سے لے کر بازیاب تک لواحقین مختلف فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے آرہے تھے۔