قلات میں مواصلاتی ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

345

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے شیخڑی میں یوفون کمپنی کے ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ ٹاور سرمچاروں کی جاسوسی کے غرض سے زیر استعمال تھی، اس سے قبل بھی اسے نشانہ بنایا گیا تھا، جس کو قابض فوج کی ایماء پر دوبارہ فعال کیا جارہا تھا۔ بلوچ لبریشن آرمی حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔