بلوچستان کے ضلع قلات میں دھماکہ، جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔
قلات پولیس انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ مڈوے کے قریب گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جو ایک زورداردھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا-
دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان کے اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں-
قلات پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے-