قلات :مردہ کی باقیات کی بے حرمتی، ہندو برادری کا احتجاج

255

قلات، مردے کی باقیات کی بے حرمتی کیخلاف ہندو برادری کے افراد شاہی بازار میں دھرنے پر بیٹھ گئے-

قلات میں ہندو برادری کے شمشان گھاٹ میں مبینہ طور پر ہندو برادری کے مردے کی باقیات کی بے حرمتی کے خلاف ہندو کمیونٹی کا احتجاج، واقعے کے خلاف ہنددو برادری نے اپنی دوکانیں بند کر کے قلات شاہی بازار میں دھرنا دے دیا-

قلات کے ہندو ہندوبرادری کے مطابق گزشتہ روز ایک ہندو خاتون کے انتقال ہونے پر خاتون کے عزیز و اقارب نے شمشان گھاٹ میں اپنے مردے کوجلا دیا تھا تاہم اس کی باقیات شمشان گھاٹ میں باقی تھے کہ گزشتہ رات نا معلوم افراد نے شمشان گھاٹ میں چھپکے سے گھس کر مردہ کی باقیات کو نکال کرباہر پھینک دیا ہے اور باقیات کی بے حرمتی کی ہے ۔

قلات ہندو برادری کے مطابق اس سے قبل بھی نامعلوم چوروں نے ہندو کمیونٹی شمشان گھاٹ کا گیٹ چوری کرچکے ہیں جس کی ضلعی انتظامیہ سے شکایت بھی کیا گیا مگر انتظامیہ نے کچھ بھی نہیں کیا

ادھر ضلعی انتظامیہ نے ہندو برادری سے دھرنا ختم کرنے کے لئے مذکرات کئے جس پر ہندو برادری نے چوبیس گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرکے عارضی طور پر اپنا احتجاجی دھرنا ختم کر دیا تاہم کمیونٹی نے واقعہ میں ملوث کی گرفتاری تک اپنی دوکانیں بند رکھنے کا علان کیا ہے-