قلات: فورسز پر بم حملہ، تین اہلکار ہلاک

766

بلوچستان کے ضلع قلات میں بروز جمعہ پاکستانی فورسز پر ہونے والے ایک بم دھماکہ میں تین اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

فورسز کو قلات کے علاقے شیخ حاجی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا جبکہ دھماکہ کی زد میں آکر ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔

لیویز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے ضلع قلات میں رواں ماہ فورسز پر ہونے والے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ پچھلے تمام حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔