قلات: فوجی آپریشن، دو افراد حراست بعد لاپتہ

436

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا، جن میں ایک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے قلات میں آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں خالق داد اور عبدالحکیم شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پیشے کے لحاظ سے گلہ بان ہیں جبکہ فورسز نے دوران آپریشن خالق داد کو گولی مار کر زخمی بھی کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے میں بڑی میں فوجی تاحال موجود ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں خزینئی کے مقام فوجی قافلے میں شامل ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

قلات خزینئ میں فورسز کافلے پر حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔