عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کردی

191

ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی غیرملکی کرنسی ریٹنگ’’مائنس بی‘‘ سے ’’سی سی سی پلس کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ مزید کم کر دی۔

فچ نے پاکستان کی طویل مدتی غیرملکی کرنسی کی ریٹنگ’’مائنس بی‘‘سے’’سی سی سی پلس‘‘ کی م فیصلہ لیکویڈیٹی، فنڈنگ معاملات میں بگاڑ اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی پرکیا گیا۔

فچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومتی پالیسیاں آئی ایم ایف پروگرام میں نقصان پہنچا رہی ہیں۔۔ پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھا ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر چودہ اکتوبر دو ہزار بائیس تک تقریباً سات ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کے رہ گئے ہیں۔

فچ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بیرونی ادائیگیوں کا ایک ماہ کے برابر رہ گیا، اگست دو ہزار اکیس میں زرمبادلہ بیس ارب ڈالر تھے۔