طالب علم قتل کے خلاف لورالائی میں ہڑتال

188

گذشتہ روز قتل ہونے والے طالب علم اسرار خان کے قتل کے خلاف لواحقین و علاقہ مکینوں کی جانب احتجاج کیا گیا۔

لورالائی میں دلخراش واقعہ کے خلاف شہریوں نے آج اپنی دکانیں بند رکھی-

شہر میں ہڑتال کی وجہ سے تمام شاپنگ سینٹرز، مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں متاثرین نے پولیس سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے-

قتل ہونے طالب علم کے خاندانی ذرائع کے مطابق ملزمان نے اس دؤران چار طالب علموں کو یرغمال بنایا تھا اور مزاحمت کرنے پر ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس آسرا نامی طالب علم قتل جبکہ اسکے دیگر تین ساتھی زخمی ہوئے ہیں-

واقعہ میں ملوث ایک مبینہ ملزم کے بھائی اور والد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے-

پولیس انتظامیہ کے مطابق واقعہ میں قتل ہونے والے طالب علم کے مبینہ مشتبہ قاتل کے مو قع سے ملنے والے موٹر سائیکل اور دیگر سامان سے سراغ لگنے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مشتبہ قاتل کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا ہے پولیس مشتبہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے-

انتظامیہ کے مطابق مشتبہ ملزم کی گرفتاری سے کئی دیگر شامل لوگوں کے انکشافات کی بھی توقع ہے۔