شمالی وزیرستان: پاکستانی فورسز پر خودکش حملہ

490

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز پرہونے والے ایک خودکش  حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار اہلکار شدید زخمی ہوئےہیں۔

فورسز پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام کے پر مقام پر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل سپین وام میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکہ، خودکش حملے میں 4 اہلکارشدید زخمی ہوگئے، جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب خیبر کے علاقے شلوبر میں رات گئے ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں سرکاری ذرائع کے مطابق ایف سی کا ایک اہلکارزحمی ہوا، فورسز کی جوابی کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان کا سے تعلق رکھنے والے واصف کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا۔