زیارت جعلی مقابلے میں قتل شہزاد بلوچ کی والدہ انتقال کرگئی

472

رواں سال زیارت کے قریب فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے قلات کے رہائشی شہزاد بلوچ کی والدہ انتقال کرگئی-

سوشل میڈیا پر خبر شائع کرتے ہوئے انکے لواحقین کا کہنا تھا کہ شہزاد بلوچ کی والدہ بیٹے کے سفاکانہ قتل کے غم کو برداشت نہ کرتے ہوئے آج قلات میں انتقال کرگئی۔ ان کی نماز جنازہ کل انکے آبائی علاققے میں ادا کی جائیگی-

واضع رہے رواں سال جولائی میں پاکستانی فورسز نے زیارت کے قریب ایک مقابلے میں بلوچ لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم بعد میں ان میں سے سات افراد کی شناخت پہلے سے زیر حراست لاپتہ افراد کے ناموں سے ہوئی تھی-

زیارت واقعہ میں قتل ہونے والوں میں ایک کی شناخت قلات کے رہائشی شہزاد ولد ریٹائرڈ ڈی ایس پی خدا بخش دہوار سکنہ قلات کے نام سے ہوئی جسے پاکستانی فورسز نے 4 جون 2022 کو کوئٹہ سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا-

زیارت واقعہ کے برد شہزاد بلوچ کے لواحقین نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ زیارت واقعہ میں شہزاد کے شہادت کے بعد انکے دیگر رشتہ داروں کو تنگ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا-