بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بدھ 19 اکتوبر کوسرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں پیرانی بست کے مقام پر ایک تعمیراتی کمپنی کی ایک کیمپ پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں سرمچاروں نے کمپنی کے تمام مشینریز کو نذرآتش کردیا جن میں، بلڈوزراور ڈمپر گاڑیاں شامل تھیں، سبجل کر ناکارہ ہوگئیں۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں دوردراز پہاڑی علاقوں میں جہاں آبادی کا تصور نہیں فورسز کی باآسانی ان علاقوں میںرسائی کیلئے سڑکوں کی تعمیرات اوربلوچ جہد آزادی سے منسلک افراد کوٹریس کرنے کیلئے موبائل فون ٹاورز کے پروجیکٹس پربھیکام کر رہی ہے۔ اسی طرح بآسانی رسد کیلئے سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ ان تعمیرات میں کئی مقامی ٹھیکیدار پاکستانی فوج کامعاون کار بنے ہوئے ہیں۔ یہ نام نہاد ترقی ہمارے لئے نہیں کیونکہ اس مزاحمت سے پہلے یہاں ایک کلومیٹر بھی پکی سڑک نہیں بنائیگئی تھی۔
میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ ہم مقامی افراد کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فورسز کے کسی بھی سامراجی منصوبوں کا حصہ نہبنیں اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی معاونت فراہم کریں۔ فورسزکی سہولت کاری میں وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔