جامعہ بلوچستان اور یو این کے ادارہ برائے مہاجرین کے مابین معاہدے پر دستخط

392

جامعہ بلوچستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

باہمی سمجھوتے پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن اور یو این ایچ سی آر کے ہیڈ آف سب آفس اروین پولیکر نے دستخط کیے۔

اس موقع پر یو این ایچ سی آر کے اسسٹنٹ پروگرام آفیسر جلال خان کاکڑ، جامعہ کے اساتذہ اور افسران بھی موجود تھے۔

باہمی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے تعلیمی، تحقیقی، تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دینے سمیت تعاون و اشتراک عمل سے تعلیمی معیار میں بہتری لائیں گے۔

جس میں وفد کو جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے پروگرامز کے حوالے سے بتایا گیا اور افغان مہاجرین کی فلاح وبہبود، اعلیٰ تعلیم کے مواقع سمیت مختلف شعبہ جات کے اشتراک عمل کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی، تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا جس کے لئے یو این ایچ سی آ رتعاون اور تحقیقی مواد کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ مشترکہ طور پر منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور مستقبل میں بھی اقوام متحدہ کے تعلیمی اداروں اور جامعہ بلوچستان کے ساتھ مشترکہ طور پر تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا، ایک دوسرے کے تعاون و تجربات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بروئے کار لایا جائے گا۔

اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ اداروں کے درمیان بہتر تعلقات تعاون و اشتراک عمل جدید تحقیق و علم کے حصول کے لئے ناگزیر ہے اور جامعہ بلوچستان نے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں۔ جسکا مقصد ایک دوسرے کے تعلیمی، تحقیقی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد پوری دنیا میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے، جامعہ بلوچستان کے ساتھ باہمی سمجھوتے کے دور رس نتائج برآمد کئے جائیں گے۔

جامعہ بلوچستان ہزاروں طلبہ کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے سمیت بہتر مستقبل کی جانب راغب کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے ہیڈ آف سب آفس نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے ساتھ باہمی سمجھوتے سے جدید تعلیم سمیت طلبہ کی بہتر تعلیم اور کارآمد انسانی وسائل کی دستیابی میں اہم ثابت ہوگی۔