تربت میں پاکستانی خفیہ ادارے کے اہلکار پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

663

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت شہر کے صلالہ بازار میں قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ایک اہلکار سفیان ولد اسلم سکنہ گوجرانوالہ پنجاب کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص بھیس بدل کر تربت شہر میں مخبری و قابض فوج کے لیئے سہولت کاری انجام دے رہا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ قابض فوج و اس کے آلہ کاروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔