بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ڈینگی مچھروں کی کاٹنے سے سینکڑوں افراد بیمار ہوگئے۔
بلوچستان میں ڈینگی کے مزید 46 کیسز رپورٹ ہو نے کی تصدیق ہوگئی ۔
محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز لسبیلہ سے 18، کیچ سے 16، گوادر سے 11 اور کوئٹہ سے 1 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4277 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 281 افراد ڈینگی سے متاثرہ ہو ئے ہیں جن میں 126 کا تعلق لسبیلہ، 90 کا کیچ، 64 کا گوادر اور 1 کا کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔
ضلع کیچ اور دیگر اضلاع میں سرکاری اسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بعض مریضوں کو کراچی منتقل کیا گیا ہے تاہم کئی لوگ غربت کی وجہ سے اپنے مریضوں کو علاج نہیں کروا سکے۔
شہریوں نے حکومت سے ایک بار پھر اسپرے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی سرکاری اسپتالوں میں سہولیات دینے کی اپیل کی ہے ۔