بلوچ فین کا ویرات کوہلی کو شاندار انداز میں خراج تحسین

458

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے چاہنے والے ناصرف بھارت میں موجود ہیں بلکہ بلوچستان سمیت دنیا بھر میں ایک بڑی تعداد بھارتی بلے باز کو پسند کرتی ہے۔

ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے اور آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی کوہلی بہترین فارم میں ہیں۔

پہلے میچ میں انہوں نے پاکستان کے خلاف 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دوسرے میچ میں بھی ففٹی اسکور کی۔

بھارتی بلے باز کے ایک چاہنے والے بلوچستانی فین نے ویرات کوہلی سے اپنی محبت کا اظہار انوکھے انداز میں کیا ہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹ فین نعیم نے گڈانی کے ساحل پر ویرات کوہلی کا ایک دیوہیکل سینڈ آرٹ بنا کر بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

بلوچ فین کی ویرات کوہلی کو خراج تحسین پیش کرنے والی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔