بلوچستان: ڈینگی وائرس بے قابو، کیسز چار ہزار تک پہنچ گئے

270

بلوچستان میں حالیہ سیلاب کے بعد ڈینگی کیسز میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں ڈینگی وائرس نے گھمبیر صورتحال اختیار کی ہوئی ہے۔

اس وقت بلوچستان بھر میں ڈینگی وائرس کے کیسز کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں جبکہ ضلع کیچ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

گذشتہ 24گھنٹے میں37کیس لسبیلہ سے، 14کیچ سے اور 2 گوادر سے سامنے آئے۔ رواں سال کیچ سے رپورٹ ہونے والے کیس تین ہزار 42 تک پہنچ گئے۔ لسبیلہ سے 504 اور گوادر سے 444 کیس رپورٹ ہوئے۔ کوئٹہ میں ڈینگی مریض 22 ہیں۔ بلوچستان میں ڈینگی کے مجموعی کیسز چار ہزار 12 ہیں۔

بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد صحت کے صورتحال شدت اختیار کررہے ہیں بارشوں سے پیدا ہونےوالے مختلف قسم کے بیماریوں نے بلوچستان کو جھکڑ لیا ہے-

بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے تمام 35 اضلاع متاثر ہوئے بارشوں اور سیلاب سے تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے سے ایک ہفتے کے دوران ڈینگی، اسہال، ہیضہ، ملیریا، آنکھوں اور جلد کے انفکیشن،سانس کی بیماروں سمیت دیگر امراض کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی غفلت کے باعث ڈینگی بخار کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے محکمہ صحت ممکنہ اقدامات اٹھانے سے گریزاں ہے-

بلوچستان میں حالیہ قدرتی آفات سے صحت کے مراکز بھی تباہی کا شکار ہیں جس کے باعث بروقت طبی امداد کی فراہمی بھی مشکل میں پڑ چکی ہے-