بلوچستان: مختلف واقعات میں دو افراد قتل، دو زخمی، ایک اغواء

160
File Photo

بروز جمعہ نامعلوم مسلح افراد نے خضدار کے علاقے زہری میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ زہری بازار میں پیش آیا ہے جہاں فائرنگ سے حفیظ اللہ ولد روات خان ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر برارہیم عمرانی نامی شخص زخمی ہوا ہے۔

لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، مزید تحقیقات لیویز کررہی ہے۔

دوسری جانب نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ نوشکی تاڈیز میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

ادھر مستونگ سے سے اطلاعات ہیں کہ کھڈکوچہ میں مسلح افراد نے والد کو زدکوب کرکے اسکے 8 سالہ بیٹے کو اغواہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محمد اسلم ولد رہیس درانی جو مستونگ سے کھڈکوچہ اپنے آٹھ سالہ بچے کے ہمراہ جارہے تھے جس کو مکہ ہوٹل کے قریب موٹرسیکل سواروں نے زخمی کرنے کے بعد بچے کو اغوا کرکے لے گئے ، جبکہ بچے کے والد کو لیویز فورس نے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا۔