بلوچستان فائرنگ: دو خواتین سمیت 3 افراد قتل

293
فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں دو خواتین کو قتل کردیا گیا جبکہ کوئٹہ میں بیٹے نے والد کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے شاہ زمان روڈپر مبینہ طور پر شوہر نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ انتظامیہ نے قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بتایا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع قلات میں  پیش آنے والے ایک واقعہ میں محمد رمضان نامی شخص نے فائرُنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا اور جائے واردات سے فرار ہوگیا-

واقعے کی اطلاع  ملتے  ہی  پولیس  نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردیا گیا-

قلات واقعہ کے محرکات تاحال معلوم  نہیں ہوسکے ہیں-

خیال رہے کہ بلوچستان میں گھریلو جھگڑے اور غیرت کے نام پر خواتین کی قتل کے واقعات تواتر سے رپورٹ ہوتے رہے ہیں جبکہ مذکورہ واقعات میں ملوث افراد میں سے بہت ہی کم تعداد کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انصاف کے کٹہرے میں لاسکے ہیں۔

اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں سالانہ ایک ہزار سے زائد خواتین قتل ہوجاتے ہیں جن میں سے اکثریت کو غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے-

دریں اثناء گذشتہ روز تھانہ خروٹ آباد کے حدود میں سعیدالرحمان ولد حاجی محمد حسن نے فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کردیا تھا پولیس نے ملزم بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے-