بلوچستان بھر میں جشن میلاد منائی گئی

265

آج دنیا کے کئی ممالک کی طرح بلوچستان میں بھی عید میلاد منائی گئی ۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خاتم النبین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کا دن جشن میلاد النبیﷺ کوعقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر نکالی گئی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے حضور ﷺ کی بارگاہ اقدس میںدرود وسلام پیش کیا، جگہ جگہ نعت خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کوئٹہ سمیت سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، گوادر، ژوب، ڈیرہ بگٹی، قلات، خاران ، لسبیلہ ، کیچ اور دیگر علاقوں میں گلی اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں برقی قمقموں اور سبزجھنڈیوں سے سجایا گیا تھا ۔

جبکہ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا تھا ۔ جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کوئٹہ سمیت دیگراضلاع میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس،لیویز اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے مختلف مقامات پر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔

اس موقع پر مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ 12ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اوردونوں جہانوں کی خوشیا ں حاصل ہوتی ہیں آپﷺ کایوم ولادت منا کر اہل ایمان نہ صرف اپنے دین و ایمان اور قلب وروح کی تازگی کا سامان کرتے ہیں بلکہ رحمت العالمین ﷺ کی آمدباسعادت پر خوشیاں مناتے ہیں اور اس احسان ِ عظیم پر اﷲ پاک کا شکر بجا لاتے ہیں اﷲ تعالیٰ نے ذکر مصطفیٰ ﷺ کو عظمتیں اور رفعتیں عطاکی ہیں اسی خوشی میں عید گاہ شریف میں عاشقان رسولﷺٹھاٹھیں مارتا سمندردکھائی دے رہا ہے رب کریم اور اُس کے فرشتے بھی ان خوشیوں میںشریک ہیں اور یہ ذکر پاک ہر لمحہ ہر سو بلند سے بلند تر ہوتا جا رہا ہے ہر سال جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی دھوم دھام پہلے سے زیادہ ہونا اس کا بین ثبوت ہے حضورنبی کریم کی ولادت باسعاد ت سے جہاں دنیاسے تاریکی ختم ہوئی ۔