بلوچستان : افغان و پاکستانی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپ

353

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سرحد پر طالبان اور پاکستانی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا-

مقامی صحافی کے مطابق جمعرات کے روز سرحد کے مختلف مقامات پر نافذ دونوں ممالک کے مسلح اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران پاکستانی فورسز کی جانب سے فائر کیا گیا گولہ افغان علاقے
نوی کلی میں گھر میں گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے اسپین بولدک اسپتال منتقل کردیا گیا-

ذرائع کے مطابق اس دوران طالبان فورسز کے اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک شہری کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دونوں جانب سے فائرنگ کا واقعہ پاک کلی شیخ لعل محمد، الیاس پوسٹ اور شہیدانوں کے مقام پر پیش آیا، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ آخری اطلاعات تک جاری ہیں-

یاد رہے پاکستان اور افغان فورسز میں سرحدی گشیدگی وقتاً فوقتاً ہوتی رہی ہے، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر سرحدی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا جاتا رہا ہیں-

جبکہ افغان فورسز کی جانب سے پاک افغان متنازعہ سرحد پر پاکستان کی جانب سے باڑ پر بھی افغانستان کا اعتراض ہمیشہ سے برقرار ہے جس کے باعث کئی مواقع پر دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا ہیں-