برطانیہ میں کمسن لڑکیوں سے جنسی زیادتی دو پاکستانی ملک بدر

433

ڈویچ ویلے کے مطابق بدھ کو برطانیہ کی ایک عدالت نے شمالی انگلینڈ میں نوجوان لڑکیوں کو جنسی تعلقات کے لیے مجبور کرنے کے جرم میں ایک گینگ کے دو ارکان کی پاکستان ملک بدری کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔

برطانیہ کے علاقے روچڈیل میں کم سن لڑکیوں کو جنسی سرگرمیوں پر مجبور کرنے والا ایک گینگ آباد تھا۔ اس کے نو اراکین تھے، جن کا تعلق پاکستان اور افعانستان سے تھا۔ انہیں 2012 ء میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کر دیا گیا تھا۔ اس گینگ کے ارکان کو کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور دیگر جرائم پر 19 سال تک کی سزا سنائی گئی تھی۔ جنسی سرگرمیوں میں ملوث کیے جانے والے بچوں کی عمریں 16 سال سے کم تھیں۔ اس گینگ نے ایک 13 سال کی عمر کی برطانوی سفید فام لڑکی کو بھی نشانہ بنایا، اس کا بار بار ریپ کیا گیا اور یہ افراد جنسی تعلقات کے لیے اسے دوسرے مردوں کے پاس منتقل کرتے رہیں۔

خان اور رؤف دونوں پاکستانی شہری تھے اور انہوں نے نیچرلائزیشن کے ذریعے برطانوی شہریت حاصل کر لی تھی۔ انہیں بالآخر 2018 ء میں ایک اور گینگ ممبر کے ساتھ برطانوی شہریت سے محروم کر دیا گیا تھا۔

خان، جس نے ایک 13 سالہ لڑکی کو حاملہ کیا، نے ٹریبیونل کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے ایک ”رول ماڈل‘‘ بننا چاہتا ہے۔ اس کے اس بیان کے بعد ججوں کو یہ کہنے کا موقع مل گیا کہ اس شخص کو اپنے کیے ہوئے جرائم پر کوئی پچھتاوا نہیں اور نہ ہی اس نے پچھتاوا ظاہر کیا۔ پاکستانی شہری خان کا یہ بیان برطانیہ کے ججوں کے لیے شدید حیرت کا باعث بھی تھا۔