اسلام آباد: بلوچ طلباء ہراسگی، کمیشن کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

144

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ نے بلوچ طلباء کو ہراساں کرنے کے معاملے پر کمیشن کی تشکیل کے خلاف حکومتی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

پاکستانی سپریم کورٹ نے بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کے خلاف حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

طلبا کی درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کرے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلبا کی درخواستوں پر کمیشن تشکیل دیا تھا، تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔