نام نہاد جمہوری حکومت اور اپوزیشن فوج کے سامنے بے بس ہیں۔ ماما قدیر بلوچ

180

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کلب کے احاطے میں بلوچ سیاسی کارکنوں اور طلباء کی جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مِسنگ کے حتجاجی کیمپ کو آج 4794 دن مکمل ہوگئے۔

آج سوراب سے سیاسی کارکنان علی محمد بلوچ، نور احمد اور علی اکبر بلوچ نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی ۔

تنظیم کے وائس چیئرمین ماماقدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں زیرحراست افراد کے قتل کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، اپوزیشن سمیت قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق، پارلیمانی کمیٹی سینٹ کے کمیشن وغیرہ صرف زبانی وعدے کرتے ہیں لیکن فوج کے سامنے بے بس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب نوشکی میں ایک جعلی مقابلے میں لاپتہ افراد کو قتل کیا گیا۔

انہوں نے بلوچ قوم پرست جماعتوں سمیت طلبا تنظمیوں سے اپیل کہ اگر ہم خاموش رہے پاکستان اپنے زیر حراست ہزاروں لاپتہ بلوچوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کرے گا ۔