یورپ جانے کی خواہش، 150 تارکین وطن ڈوب گئے

294

شام کے ساحل پر ایک افسوس ناک واقع پیش آیا جہاں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقع جمعرات کو پیش آیا کشتی میں 120 سے 150 تارکین وطن میں لبنانی، شامی اور فلسطینی شہری جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 71 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ بچ جانے والے 20 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، باقی افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی البتہ تفتیش جاری ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ یہ کشتی لبنان کی بندرگاہ کے قریب واقع شہر منیہ سے روانہ ہوئی تھی اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ یورپ کی طرف جا رہی تھی۔