کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کی صورت میں دھماکے سے کانکن ہلاک ہوگیا۔ واقعہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے طالب لیز میں پیش آیا۔
دھماکا کان میں میتھین گیس جمع ہونے کے نتیجے میں ہوا ہے-
یاد رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ہرنائی یا بلوچستان کے کسی اور علاقے میں گیس کے دھماکے سے کوئی کانکن ہلاک ہوا ہو بلوچستان کے کوئلے کے کانکن جب بھی کان میں داخل ہوتے ہیں ان کی جان کو خطرہ رہتا ہے اس کی بنیادی وجہ کان کنوں کو گیس کان کے دھماکوں سے محفوظ رہنے کے لیے بنیادی آگاہی نہیں دی جاتی اور کان کے مالکان انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ اکثر کانکن مزدور کو بنیادی سہولیات میسر نہیں جبکہ حادثے کی صورت میں ایمرجنسی کی آلات بھی موجود نہیں ہوتی-
ہرنائی واقعہ میں ہلاک کانکن کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہسپتال لایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش واحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے-