گچک میں قابض فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

456

بلوچ لبریشن آرمی نے آج گچک میں ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، میڈیا کو جاری کردہ بیان میں جیئند بلوچ نے کہا کہبلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے گچک میں چِب کے مقام پر ایک آئی ای ڈی حملے میں قابض پاکستانی فوج کےایک قافلے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے فضل ولد جمعہاور وشدل ولد امیر بخش شدید زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دشمن پر اس وقت حملہ کیا جب قابض فوج قافلے کی شکل میں مذکورہ علاقے میں پیش قدمی کررہیتھی۔  دھماکے کی زد میں آنے والے مقامی آلہ کار موٹر سائیکل پر ان کو معاونت فراہم کررہے تھے۔ مذکورہ دونوں افراد رواں سال 26 اپریل کو گچک سے خواتین و شیر خوار بچے کے جبری گمشدگی میں قابض فوج کے براہ راست معاونت کار رہے ہیں جبکہ علاقے میںلوگوں کے راشن کو قبضے میں لینے، چوری و ڈکیتی جیسے جرائم میں بھی ملوث رہے ہیں۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری جدوجہد قابض فوج کے مکمل انخلاء اور انکے معاون کاروں کے خاتمے تک جاری رہیگی۔