گچک: فورسز قافلے پر بم حملہ، دو افراد زخمی

239

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل گچک میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بم حملہ اس وقت ہوا جب فورسز کا قافلہ گچک کے علاقے چب سے گذر رہا تھا جہاں نامعلوم افراد نے راستے پر بم نصب کیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنکی شناخت فضل ولد جمعہ اور وشدل ولد امیر بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لیکر تحقیق شروع کردی تاہم کسی قسم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔