کینیڈا میں چاقو حملے کا دوسرا مشتبہ ملزم گرفتاری کے بعد ہلاک

188

کینیڈا میں چاقو حملے کا دوسرا مشتبہ ملزم گرفتاری کے بعد ہلاک ہو گیا۔

3 روز قبل کینیڈا کے صوبے سسکیچوین میں چاقو سے حملے میں 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت 2 بھائیوں ڈیمیئن سینڈرسن اور مائیلز سینڈرسن کے ناموں سے کرتے ہوئے ان کی تصاویر جاری کی تھیں۔

جس کے بعد کینیڈین پولیس نے مشتبہ حملہ آوردونوں بھائیوں کی تلاش شروع کی تھی۔

ایک حملہ آور بھائی ڈیمیئن سینڈرسن 2 روز قبل مردہ پایا گیا تھا جس کے حوالے سے کینڈین پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ڈیمیئن کو ممکنہ طور پر اس کا بھائی اور واقعے کا دوسرا ملزم مائلز سینڈرسن گولی مار کر فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق چاقو سے حملے کے دوسرے مشتبہ ملزم مائلز سینڈرسن کو کری کمیونٹی سے حراست میں لیا گیا، تاہم وہ گرفتاری کے بعد ہلاک ہو گیا۔