کوہلو: دکان میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک، 20 زخمی

511

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں حلوائی کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ آج صبح کوہلو بازار میں ہوا۔ دکاندار کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں دکان مکمل منہدم ہوگئی علاوہ ازیں قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تاحال حکام نے کچھ نہیں بتایا ہے۔ دھماکے میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش حکام کررہے ہیں۔