کوئٹہ میں گیس کی بندش، شہریوں کا احتجاج

186

کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں ایک بار پھر گیس کی قلت پیدا ہوگئی جس کے خلاف شہریوں نے سریاب میں سونا خان تھانہ چوکپر احتجاج کیا اور کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو بند  کردیا گیا۔

جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  بتایا گیا ہے کہ علاقے میں کافی عرصے سے گیس نہیں ہے جس پرشہریوں نے گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین کے مطابق سونا خان تھانے کے مختلف بستیوں میں کئی روز سے گیس بند ہے اور بارہا یاد ہانی کرانے کے باوجود علاقے میںگیس بحال نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیس کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

یاد رہے کہ بلوچستان میں اگست کے آخری ہفتے ہونے والے مون سون کی بارشوں کے بعد کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں کو تقریباً تین یفتوںتک گیس کی سپلائی معطل رہی جس کے باعث صارفین کو سخت مشکلات سے دو چار ہونا پڑا ہے۔