کوئٹہ: قدیم ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے مہرگڑھ میوزیم قائم

187

بلوچستان کی قدیم ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے کوئٹہ میں مہر گڑھ کے نام سے میوزیم قائم کردیا گیا ہے بلوچستان کی قدیم تہذیب و تمدن اور طرز زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے سریاب روڈ پر مہر گڑھ میوزیم قائم کیا گیا-

اس عجائب گھر میں 7ویں صدی سے 18 ویں صدی کے دوران بلوچستان کے تاریخی مقام مہرگڑھ سے دریافت کی گئی اس عمارت میں قدیم نوادرات، تلواریں، بندوقیں اور قرآنی نسخے رکھے گئے ہیں میوزیم میں نصب تصاویر بھی قدیم بلوچستان کی ثقافت کو اجاگر کرتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نئی میوزیم کا افتتاح کیا-

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا میوزیم کی تعمیر کا مقصد بلوچستان کی ہزاروں سالہ تاریخ کو محفوظ بنانے سمیت اجاگر کرنا ہے میوزیم کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کے لئے خامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کیا جائے گا-

حکومتی وزراء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں بھی جلد میوزیم قائم کئے جائیں گے۔