چاغی :ایف سی اہلکاروں سے تلخ کلامی پر دو اعلیٰ افسران معطل

709

ایران سے متصل بلوچستان کے سرحدی علاقے چاغی تفتان باڈر پر ایف سی اہلکاروں سے تلخ کلامی کے الزام میں دو اعلیٰ افسران کو معطل کردیا گیا ہے-

تفتان سرحد پر ایف سی اور لیویز فورس کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ اور اسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی کو مبینہ طور پر غیر ذمہ دارانہ رویے اور بدتمیزی پر معطل کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تفتان سرحد پر تعینات ایف سی اہلکاروں نے ایران داخل ہونے والے پاکستان ریلوے کے اہلکار کو روک دیا تھا جس کے بعد کمشنر چاغی اور اسسٹنٹ کمشنر چاغی و لیویز ٹیم اور ایف سی اہلکاروں میں شدید تلخ کلامی اور سخت الفاظوں کا تبادلہ ہوا-

واقع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مقامی صحافی نے بتایا کہ ایران سفر کرنے والے شخص نے مقامی انتظامیہ سے سفری دستاویزات حاصل کرلئے تھے تاہم ایف سی اہلکاروں نے انہیں ایران داخل ہونے کی اجازت نہیں دی-

صحافی کے مطابق افسران نے قانونی طور پر ریلوے اہلکار کو سفری دستاویزات فراہم کئے تاہم ایف سی اہلکاروں نے اسے ایران داخل ہونے سے روک دیا جس کے بعد افسران اور ایف سی اہلکاروں میں شدید تلخ کلامی ہوئی جہاں بعد میں دونوں افسران کو معطل کردیا گیا ہے-