مستونگ :فائرنگ سے دو افراد ہلاک، خاتون زخمی

249

مسلح افراد نے گھر میں گھس کر دو افراد کو قتل اور خاتون کو زخمی کردیا-

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علا قے کھڈکوچہ کلی حاجی محمد حسن ٹھل میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے محمد حسین ولدمحمد یعقوب، بدل خان ولدمحم دزمان سیائیزئی شاہوانی کو قتل جبکہ ایک خاتون مسماۃ (ن) کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے-

مستونگ لیویز انتظامیہ نے لاشوں اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں ہیں مزید کاروائی پولیس کررہی ہے-