مردان: مبینہ خودکش بمبار ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہوگیا

397

پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا میں آج بروز جمعہ ایک بم دھماکہ میں مبینہ خودکش بمبار ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے مردان میں کھیتوں میں ہونے والے ایک بم دھماکہ مبینہ خودکش بمبار ہلاک ہوگیا ہے، دھماکہ مردان کے تھانہ چورہ کی حدود میں کھیتوں میں پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے خودکش بمبار ہلاک ہوا، دھماکا پولیس تھانہ چورہ کے نزدیک کھیتوں میں ہوا ہے، ریجن میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد کھیت سے ایک شخص کے جسم کے اعضا ملے جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔