لیاری: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان لاپتہ

559

کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقے لیاری سے پاکستانی فورسز نے باپ بیٹے کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے کلری سرگوات سے گذشتہ رات اصغر اور اسکے بیٹے سراج کو پاکستانی فورسز نے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے بعد ازاں اصغر کو چھوڑ دیا، جبکہ اس کا بیٹا سراج تاحال فورسز کے تحويل میں ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے کلری سرگوات اور گردونواح میں گذشتہ کئی روز سے فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے گاڑیوں کی گشت بڑھ چکی ہے، جہاں علاقے میں خوف و ہراس کا ایک ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فورسز، رینجرز اور ایجنسیوں کے اہلکاروں نے لیاری سے پہلے بھی بلوچ نوجوانوں کو اٹھا کر جبری لاپتہ کر چکے ہیں۔