قلات پولیس تھانہ میں دھماکہ، دو افراد زخمی

280
فائل فوٹو: سبی پولیس تھانہ دھماکہ

جمعر ات کے روز قلات پولیس تھانہ میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس سے پولیس تھانہ کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے، دھماکے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گئی۔

پولیس ذرائع کے ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ ڈیٹونیٹر سے ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیٹونیٹر سیلابی ریلوں میں پولیس تھانہ کی دیوار گرنے سے سے برآمد ہوا تھا جس پر پولیس اہلکار اسے چیک کررہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا۔

دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی جس سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جبکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

قلات بلوچستان کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں شورش زیادہ ہے جس کے باعث فورسز کے علاوہ سرکاری املاک پر حملے بھی ہوتے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیموں نے قبول کی ہیں۔