جامعہ بلوچستان میں طلباء کی طرف سے منعقدہ شطرنج ٹورنامنٹ گذشتہ روز کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے چیئرمین عتیق مزار بلوچ کے مطابق یکم ستمبر سے جاری میچز بروز سموار فائنل میچ پہ اختتام پذیر ہوگئے۔ یہ ٹورنامنٹ اپنی مدد آپ کے تحت طلباء نے کرائی اور منظم طور پر اسے اختتام تک پہنچایا۔
فائنل میچ شاہ سمال بلوچ اور شفیق خان کے درمیان کھیلا گیا جسے شاہ سمال بلوچ نے جیت کر کنگ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ میچ کے مہمان خصوصی ہیڈ آف براہوئی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر منظور بلوچ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر حامد بلوچ اور لالا منیر بلوچ شامل تھے۔
اعزازی اسناد اور تقسیم انعامات کے بعد ڈاکٹر منظور بلوچ نے منتظمین ٹورنامنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں ادارے کی طرف سے ہونی چاہیے مگر نوجوانوں کی کاوش حوصلہ افزاء ہیں ایسی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہنی چاہیے تاکہ طلباء میں ذہنی بیداری کا مادہ پیدا ہوں۔ پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ نے طلباء کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
حامد بلوچ اور لالا منیر بلوچ نے بھی طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور مزید کہا کہ ذہنی سرگرمیوں کیلئے ایسے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے۔
مہمانان نے انتظامیہ چیئرمین عتیق مزار، شکیل سمالی بلوچ، علی بلوچ، انیس الرحمان بلوچ، ضیاء بلوچ، مرتضٰی بلوچ، فدا بلوچ اور شکور بلوچ سمیت دیگر کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔