سوراب: مسلح افراد کی ڈی ایس پی کی گاڑی پر حملہ

434

بلوچستان کے ضلع سوراب میں نامعلوم شخص نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے، تاہم فائرنگ سے دونوں افیسران محفوظ رہے۔

فائرنگ کا واقعہ ہائی وے شاہراہ مین چوک پر پیش آیا، ذرائع کے مطابق مذکورہ حملہ آور نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔