زرغون گیس فیلڈ پر مسلح حملہ

374

بلوچستان دارالحکومت کوئٹہ کے نواح میں واقع زرغون گیس فیلڈ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات زرغون گیس فیلڈ میں پاکستان فورسز کے پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے وقت دھماکوں کی آواز سنی گئی جبکہ آج ہیلی کاپٹروں کو علاقے میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔

بلوچستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔

اس سے قبل کولواہ میں سی پیک روٹ پر فورسز کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا جبکہ قلات پولیس تھانے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔