زاہدان: ایرانی فورسز کا مظاہرین پر فائرنگ، متعدد جانبحق و زخمی

736

مغربی بلوچستان کے علاقے زاہدان میں آج ہونے والے ایک مظاہرے پر ایرانی فورسز نے فائرنگ کرکے متعدد افراد کو جانبحق اور زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زاہدان کے مرکزی جیل کے سامنے جمعہ کی نماز کے بعد جب مظاہرہ کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق مظاہرہ ایرانی فوج کے ایک آفیسر کے خلاف ہورہا تھا جنہوں نے مغربی بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں ایک بلوچ لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

آج ہونے والے مظاہرہ میں ایرانی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے متعدد افراد کو خانبحق و زخمی کردیا۔

خیال رہے کہ ایران میں مہسا امینی کی قتل خلاف ملک بھر میں احتجاج جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ پچھلے کئی دنوں سے جاری ہیں، اس وقت ایران بھر میں مواصلاتی نظام بھی معطل ہیں۔ اور آج ہونے والے مظاہرے میں مکمل نقصانات کے حوالے سے دیگر تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات سامنا ہے۔