خضدار: نال میں قیمتی پتھر لے جانے والے گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

489

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع خضدار کے علاقے نال میں قیمتی پتھر لے جانے والے گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بائیس ستمبر بروز جمعرات شام سات اور آٹھ بجے کے درمیان  ہمارے سرمچاروں نے ضلع خضدار کے علاقے نال میں ہُشتری ڈیم کے مقام پر قیمتی پتھر وں سے لدے فرش گاڑیوں پر فائرنگ کر کےگاڑیوں کے ٹائروں کو برسٹ کیا۔

ترجمان نے کہاہمارے سرمچاروں نے ڈرائیوروں و دیگر عملہ کے بجائے دانستہ طور پر گاڑیوں کے محض ٹائروں کو نشانہ بنایا۔ یہ ایک انتباہی کاروائی ہے مقبوضہ بلوچستان کے قیمتی پتھروں سمیت دیگر قومی معدنیات کو اونے پونے قیمت پر اپنے ذاتی غرض کے لیے  فروخت کرنے والے عناصر کو ہم خبردار کرتے ہیں کہ قومی دولت کو لوٹنے کے عمل سے گریز کریں۔ قومی وسائل کا ایسا کوئی کاروبار قابل قبول نہیں جس سے اجتماعی طور پر پوری بلوچ قوم مستفید ہونے کے بجائے محض چند کاروباری خاندان استفادہ کرتے ہوں۔ مقبوضہ بلوچستان کی تمام وسائل بلوچ قوم کی اجتماعی ملکیت ہیں۔ اس قومی دولت کے کاروبار سے منسلک افراد کو خبردار کرتے ہیں کہ باز آئیں ورنہ اپنے جانی و مالی نقصان کےوہ خود ذمہ دار ہونگے ۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔