خضدار سے نوجوان جبری لاپتہ

342

بلوچستان کے خضدار سے پاکستانی فورسز نے ایک اور نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق 26 ستمبر 2022 کو سراج احمد ولد بہرام خان سکنہ زہری پیرشار کو عوامی ہوٹل کے قریب اس وقت لاپتہ کیا گیاجب وہ خضدار شہر سے اپنے علاقے کی جانب سفر کررہا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق عوامی ہوٹل کے مقام پر فرنٹیئر کور اہلکاروں نے مذکورہ نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقلکیا جبکہ اس کا موٹر سائیکل بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

ضلعی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقے تمپ نظر آباد سے  14ستمبر 2022 کو جبری طور پر لاپتہ دلاور بازیاب ہوگیا۔