بی ایم سی ہاسٹلز کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں۔ بی ایس او پجار

192

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بولان میڈیکل کالج میں بلوچستان کے غریب طلبا کا پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا مگر میڈیکل طلباء کے رہائشی ہاسٹلز کی حالت ناقابل رہائش ہوگئی ہیں کالج پر خرچ ہونے والے فنڈ کرپشن کی نظر ہوگئے-

ترجمان کے مطابق تاریخ میں سب سے زیادہ فنڈ گذشتہ 18 ماہ میں ادارے کے لئے جاری ہوئے مگر ادارے کو بہتری کے بجائے تباہ حالی کی جانب دھکیلا گیا کالج انتظامیہ ادارے کی بربادی کا تماشا دیکھ رہی ہے طلباء کے مسائل میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے کالج انتظامیہ میڈیکل طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کررہی ہے-

بی ایس او ترجمان کا کہنا تھا ہماری تنظیم صوبے کے ہونہار غریب طلبا کے حقوق کا دفاع کرنا جانتی ہے طلبا کے حقوق غصب کرنے والواں کا محاسبہ کرینگے۔

ترجمان نے مزید کہا اعلیٰ حکام اور حکومت فوری نوٹس لے نااہل انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تاکہ ادارے کو مزید تباہی سے بچایا جاسکے بصورت دیگر انتظامیہ کرپشن کے خلاف شدید احتجاج کا طریقہ اپنائینگے-