بی ایل ایف نے اگست میں مسلح کاروائیوں کی تفصیل جاری کردی

442

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بلوچستان میں گذشتہ ماہ ( اگست) میں ہونے والے کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست میں ستائیس حملے ہوئیں جن میں بیس سے زائد اہلکار ہلاک جبکہ تیرہ سے زائد زخمی ہوئے۔ جبکہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سات اہلکاربھی ہلاک کیے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول حملے ، دستی بم کے علاوہ گرنیڈ لانچر کے گولوں سمیت اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستائیس حملوں میں پاکستان آرمی اور ایف سی کے بیس اہلکار سے زائد ہلاک اور تیرہ  سے زائد زخمی ہوئیں، اس کے علاوہ پاکستانی فوج کی قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے سات اہلکار ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز پر حملوں میں ریاستی فورسز کی دو گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اس کے علاوہ گوادر پورٹ کے لئے  کنٹینرز لے جانے والے ٹرالرز پر دو بار حملہ کیا جس میں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور ان دونوں حملوں میں ڈرائیورز بھی زخمی ہوئے۔ اسکے علاوہ مستونگ میں موبائل ٹاور اور مشینری کو جلا دیا گیا۔