بی آر جی نے گیس پائپ لائن کو اڑانے کی ذمہ داری قبول کرلی

651

ڈیرہ مراد جمالی رَبی کے مقام پر اوچ پاور پلانٹ کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن کو بم دھماکے سے اڑانے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کی ہے۔

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب ڈیرہ مراد جمالی میں رَبی کے مقام پر اوچ پاور پلانٹ کو گیس فراہم کرنے والے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد نصب کر کے ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا اس کے بعد گیس پائپ لائن پر حفاظتی چیک پوسٹوں پر بھی چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کر کے پاکستانی فورسز کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے