بہاولپور یونیورسٹی طلباء سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ میں احتجاج

185

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طالبعلموں سے اظہار یکجہتی کےلیے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں طالبعلموں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند عرصے سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں زیر تعلیم طالبعلموں کے تعلیمی تسلسل میں ایک سازش کے تحت رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ پنجاب کے بیشتر اداروں میں مختص نشستوں کو سلسلہ وار ختم کیا جارہا ہے اور زیر تعلیم طالبعلموں سے فیسیں طلب کی جا رہی ہیں جو کہ طالبعلموں کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پنجاب میں طالبعلموں کو مسلسل ہراسانی کا سامنا ہے اور ان کو جامعات کے احاطے ہی میں پروفائلنگ کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ اس طرح کے حالات طالبعلموں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر رہے ہیں جس سے طالبعلموں کا تعلیمی تسلسل متاثر ہو رہا ہے۔ حکومت وقت حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب میں زیر تعلیم طالبعلموں کے مطالبات کو سنجیدہ لیتے ہوئے عملی اقدامات کی جائیں۔

تنظیم کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقتدر قوتیں بہاولپور یونیورسٹی کے طالبعلموں کی مطالبات پر عملی اقدامات کرتے جلداز جلد طالبعلموں کے مسائل حل کی جائیں۔ اگر جامعہ انتظامیہ اور حکومت وقت اس طرح غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی رہی تو بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ایک طلبا تنظیم کے حیثیت سے طالبعلموں لے ساتھ ملکر سخت احتجاجی عمل اپنائے گی۔