بلوچستان میں دو روز کے دوران دو اضلاع سے ڈینگی کے مزید 64 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-
محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے دو اضلاع کیچ سے 49 اور گوادر سے ڈینگی کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 191افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور اب تک رپورٹ ہونے والے ڈینگی کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 3389 ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلوں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد صحت کے صورتحال شدت اختیار کررہے ہیں بارشوں سے پئیدا ہونے والے مختلف قسم کے بیماریوں نے بلوچستان کو جھگڑ لیا ہے-
بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے تمام 35 اضلاع متاثر ہوئے بارشوں اور سیلاب سے 323 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے سے ایک ہفتے کے دوران ڈینگی، اسہال، ہیضہ، ملیریا، آنکھوں اور جلد کے انفکیشن، سانس کی بیماروں سمیت دیگر امراض کے 38 ہزار مجموعی کیسز رپورٹ ہوئے-
صوبے میں سیلاب سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 72ہزار سے زیادہ ہیں جن میں سے 20ہزار قریب مکانات مکمل جبکہ 52 ہزار مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں-
بلوچستان میں حالیہ قدرتی آفات سے صحت کے مراکز بھی تباہی کا شکار ہیں جس کے باعث بروقت طبی امداد کی فراہمی بھی مشکل میں پڑھ چکی ہے-
بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب نے گذشتہ ایک مہینے سے زائد عرصے کے دوران 700 سے زائد بنیادی صحت کی مراکز اور رورل ہیلتھ سینٹرز کو نقصان پہنچایا ہے محکمہ صحت کے گذشتہ جاری رپورٹ کے مطابق سیلاب نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بنیادی صحت کے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچایا کچھ عمارتیں استعمال کے قابل نہیں جس کے باعث بلوچستان کے 26 سیلاب زدہ اضلاع میں صحت کی خدمات بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔
حالیہ بارشوں سے بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے تاہم متاثرین کی بحالی حکومت و سرکاری اداروں کی جانب سے سست روی کا شکار ہے بلوچستان کو ملانے والی سڑک اور ریل ٹریک کو مکمل بحال کرنے میں حکام اب تک ناکام ہیں۔