بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جانبحق ہوئے ہیں۔
تفیصلات کے مطابق دکی میں شوہر کی فائرنگ سے خاتون جانبحق ہوگئی۔لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل لونی کے علاقے کلی حاجی کاریز کے علاقے میں شوہر روز الدین نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو موقع پر ہلاک کرکے فرار ہوگیا۔
خاتون کے بچے لاش سول ہسپتال منتقل کرکے فرار ہوگئے۔ واقعہ گھریلو ناچاقی بتائی جارہی ہے۔
جبکہ دوسرے واقعے میں مغربی بائی پاس کے مقام پر ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے نوجوان قاسم ولد پیرجان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ لاش ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔