بلوچستان: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، ایک بازیاب

305

بلوچستان سے پاکستان فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جبکہ ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں پاکستان فورسز نے بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا، جسکی شناخت کردگاپ مستونگ کے رہائشی سلمان ولد ظہور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ 29 اگست 2022 کو فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے آصف بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ آصف کو گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا گیا تھا جو آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔